Search This Blog

Thursday, 16 August 2012

LIPSTICK: DIL KO MUTASSIR KAR SAKTI HAI

لپ سٹک :دل کومتاثر کرسکتی ہے
تھائرائڈ اور تولیدی عمل کی کمی کا موجب

ایک نئے مطالعہ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لپ سٹک میں استعمال کئے جانے والا کیمیاوی جز ، جس کو عام طور پر ہاتھوں کی صفائی اور دیگر چیزوں میں استعما ل کیا جاتاہے ، عارضہ قلب اور پٹھوں کو کمزور کرسکتاہے ۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں پایا ہے کہ ٹرائی کلوسون، جوسینکڑوں گھریلو اشیاء میں استعمال کیا جاتاہے جس سے ایک ایسا طریقہ عمل وجود میں آتا ہے ،جس سے پٹھوں بشمول دل دماغ سے سگنل وصول کرنے کا نظام متاثر ہوتاہے ۔ چوہوں پر کئے گئے تجربات سے سائنس دانوں نے یہ دیکھا کہ اُن کے دلوں کی دل کی دھڑکنوں میں 20منٹ کے دوران 25فیصد کمی واقع ہوئی ۔انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ایک مضبوط شہادت ہے کہ اس سے انسانی صحت متاثر ہوسکتی ہے ۔ تاہم ضابطہ کاروں اور دیگر ماہرین اس بات پر اصرار کررہے ہیں کہ تیار کی جانے والی تمام اشیاء میں ٹرائی کلوسون کی سطح محفوظ حد تک ہے اور یہ کہ چوہوں کو اس کی جتنی خوارکیں دی جاتی ہیںوہ ان سے زیادہ ہے جو انسانوں کو کبھی بھی نہیں دی جاتی ہیں۔ پچھلی تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ ٹرائی کلوسون سے تھائراڈ اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے ۔یہ پہلا موقعہ ہے کہ اس کے اثرات کو جانچنے کے لئے پٹھوں پر اس کا استعمال کیا گیا ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس کیمیا کو ہسپتالوں میں جراثیم کش دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتاتھا۔ یہ انسانی جسم میں بغیر نقصان دہ اثرات کے تحول کے عمل سے گزرتاہے ۔ تاہم کیلیفورنیا کے سائنس دان کہتے ہیں یہ سرگرم رہتاہے اور اعضاء تک لے جایا جاسکتاہے جس سے ان کو نقصان پہنچتا ہے۔پروفیسر اسحاق پشیا، جنہوں نے اس تحقیق کی قیادت کی ، نے کہاکہ ٹرائی کلوسون ہر گھر میں پایا جاتاہے او ریہ ماحول میں بھی سرایت کرنے کا اہل ہے ۔اس تحقیق کو نیشنل اکاڈمی آف سائنسز میں شائع کیا گیا ہے ۔پشیا نے کہاکہ اگر کوئی شخص صحت مند ہے تو اس کے دل کی کارکردگی میں دس فیصد کی کمی ہوتو اس پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑے گا ۔ اگر کسی کو عارضہ قلب لاحق ہے تو اس سے بڑا فرق پڑتاہے ۔

Courtesy: Kashmir Uzma Srinagar


No comments:

Post a Comment