Search This Blog

Saturday 25 February 2012

1857۔ کئی فسانے ۔ ۔ ۔ ایک حقیقت ۔مولانا ابو الکلام آزاد

مولانا ابو الکلام آزاد
1857۔ کئی فسانے ۔ ۔ ۔ ایک حقیقت
(ایس این سین کی کتاب اٹھارہ سو ستاون (1857)پہلی جنگ آزادی کی صد سالہ برسی کے موقع پر شائع ہوئی تھی۔ یہ کتاب حکومتِ ہند کی ایما پر لکھی گئی تھی۔ مولانا ابو الکلام آزاد نے جو اس وقت وزیر تعلیم تھے اس کتاب کا مقدمہ تحریر کیا تھا ۔یہ مقدمہ (1857) کی جد وجہد کا ایک اہم جز ہے )
آج سے تقریبا پانچ سال قبل انڈین ہسٹار یکل ریکار ڈ س کمیشن (Indian Historical Records commission) کے سالانہ اجلاس میں ، میں نے 1857 کی جسے عام طور پر سپاہیوں کی بغاوت کا نام دیا جاتا ہے ، کی ازسرِ نو تاریخ لکھے جانے پر زور دیا تھا ۔اگر ہم ان میں سے صرف مشہور تاریخ دانوں کی کتابوں کو ہی لیں تو ان کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے ۔اس کے باوجود مجھے محسوس ہوا کہ ابھی تک اس عظیم جد وجہد کی کوئی معروضی تاریخ نہیں لکھی گئی ہے ۔ جتنی بھی کتابیں لکھی گئی ہیں وہ سب انگریزوں کے نقطہ نگاہ کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہیں ۔
ایک عرصے تک اس عظیم جد وجہد کی مقصدیت کو لے کر پورے ہندوستان میں اور باہر بھی عجیب طرح کا تنازعہ بنارہا ۔اس موضوع پر جتنی بھی کتابیں لکھی گئی ہیں ان سب میں اسے قانون کے مطابق ہی اس وقت کی حکومت کے خلاف ہندوستانی فوج کی بغاوت کا نام دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ تو مانا کہ کچھ ہندوستانی رجواڑوں نے بھی بغاوت کا ساتھ دیا لیکن یہ ایسی حکومتیں تھیں جنہیں لارڈڈلہوزی کے ذریعہ قبضہ کیے جانے کی وجہ سے شکایتیں پیدا ہوگئی تھیں ۔ ایسے مورخین کا کہنا ہے کہ برٹش حکومت جو اس وقت ملکہ کی قانونی اور جائز حکومت تھی ، اس نے بغاوت کو فرو کر دیا اور دوبارہ قانون کی حکومت قائم کر دی ۔
اس موضوع پر جتنی بھی کتابیں لکھی گئی ہیں ان سب میں 1857 کے واقعات کو اسی طریقے سے بیان کیا گیا ہے اور اسے کسی دوسرے نقطہ نگاہ سے سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے ۔ تاہم یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا جائز حق صرف اتنا ہی تھا کہ وہ مغل شہنشاہ کے دیوان یا ایجنٹ کی حیثیت سے بنگال ،بہادر اور اڑیسہ کی مال گزاری وصول کر ے ۔ اس کے بعد سے کمپنی نے جن علاقوں کو حاصل کیا وہ فوج کی فتح کی وجہ سے ، لیکن کہیں بھی کمپنی نے شہنشاہ کی ملکیت اور علاقائیت کے اختیار کو چیلنج نہیں کیا اور جب فوج نے کمپنی کے ان حقوق کو ماننے سے انکار کر دیا تو اس نے شہنشاہ سے اس بات کے لیے اپیل کی ۔ اس لیے یہ بحث کا موضوع بن سکتا ہے کہ کیا ہندوستانی افواج کی بغاوت کو ملک کی مستحکم حکومت کے خلاف بغاوت یاغداری کا نام دیا جاسکتا ہے ؟ یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ جہاں زیادہ تر مصنفین نے ہندوستانی عوام اور خواص کے ذریعہ یوروپین مرد عورت اور بچوں پر کئے گئے مظالم کو بہت تفصیل سے بیان کیا ہے ، وہاں بہت کم لوگوں نے اتنی ہی تفصیل سے ہندوستانیوں پر کیے گئے انگریزوں کے مظالم کو بیان کیا ہے ۔ میرا اپنا خیال ہے کہ بیسویں صدی کی ابتداء میں اس بغاوت کے سلسلہ میں تین جلدوں پر مشتمل جو تاریخ لکھی گئی ،اس کا ذکر ضروری ہے ۔ یہ تاریخ بھی مکمل طور پر انہیں دستاویزوں پر مشتمل ہے جو امپیریل ریکارڈس ڈیپارٹمنٹ کے آرکائیوز میں موجود تھی اور جسے اب نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کا نام دیا گیا ہے اور یہ ایک عام بات ہوگئی ہے کہ پچاس سال کے بعد سبھی سرکاری دستاویزوں کو ریسر چ اسکالر کو دکھایا جاتا ہے ۔ یہ بات بھی یونائٹیڈ برٹین کے اس فیصلے کے بعد رائج ہوئی جو نپولین سے جنگ کے بعد برٹش حکومت نے کیا تھا اور یورپ کے دوسرے ممالک نے بھی یہی رویہ اختیار کیا ۔ 1907 میں ہندوستانی بغاوت کے پچاس سال پورے ہوئے اور شاید اس وقت کی حکومت نے محسو س کیا کہ 1857 کی تاریخ سرکاری دستاویزوں کو لے کر لکھی جائے جوا ب ریسر چ کے لیے سبھی کو حاصل ہونے والی تھی۔
یہ تاریخ بھی اگر چہ آفیشیل ریکار ڈ پر مبنی ہے اور اسی طرح سے ا س جد وجہد کو بیان کر تی ہے جس طرح انگریزی مصنفین کی لکھی ہوئی کتابیں ۔اس کتاب کی ا شاعت میں صرف ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے ۔ مصنف نے واضح طور پر اظہار کیا ہے کہ جہاں تک اودھ کا تعلق تھا یہاں کی جنگ میں قومی سطح پر بغاوت کے آثار پائے جاتے تھے ۔حال ہی میں کمپنی نے ایک ہندوستانی بادشاہ سے بہت کچھ چھینا تھا اور عوام اس حملے کے زبردست مخالف ہوگئے تھے ۔
اور اس لیے وہ کمپنی کے خلاف بغاوت کرنے کو اپنا جائز حق سمجھتے تھے کیوں کہ کمپنی نے اودھ کے ساتھ نا انصافی کی تھی۔ تاہم اودھ کی بغاوت میں قومی پیمانے پر بغاوت کی چنگاری کا پایا جانا کوئی نیا انکشاف نہیں تھا کیوں کہ لارڈ کیننگ نے بھی اپنے سرکاری مراسلوں میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اودھ کی جدوجہد ایک طرح سے قومی پیمانے کی مزاحمت تھی۔ اس لیے کتاب ہٰذا کے مصنف کو ان باتوں کو دہرانے میں کوئی قباحت نہیں ہوئی ،جس کا اعتراف خود لارڈکیننگ پہلے کر چکا تھا ۔ مصنف نے یہ بھی کہا ہے کہ شاید اودھ کے تعلق داروں کے ساتھ اودھ پر قبضے کے بعد جو رحم دلی دکھائی گئی تھی غالباً وہ اسی حقیقت کے اعتراف میں تھی۔
جیسا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں میں نے محسوس کیا کہاب وقت آگیا ہے کہ 1857کی تحریک کی ایک نئی اور معروضی تاریخ لکھی جائے ۔ 1954 کے موسم خزاں میں میرا ذہن اس موضوع کی طرف دوبارہ متوجہ ہوا او ر میں نے محسوس کیا کہ بغاوت کے صد سالہ جشن کے دوران ہی وہ مناسب موقع ہوگا جب اس کی نئی اور عالمانہ تاریخ لکھی جائے ۔ بغاوت کی پہلی چنگاری 10مئی1857 وہ نیک ساعت ہوگی جب اس جدو جہد کی مکمل اور جامع تاریخ شائع کی جائے ۔
یہ سوال اکثر کیا جاتا ہے کہ اس بغاوت کے لیے کون لوگ ذمہ دار تھے ۔ اس طرح کا مشورہ دیا گیا ہے کہ کچھ ایسے لوگ تھے جنہوں نے مل کر منصوبہ بنایا او رایسی اسکیم وضع کی جس کے تحت اس تحریک کی ابتدا ہونی تھی۔ میں ا س بات کا اعتراف ضروری سمجھتا ہوں کہ اس پہلو پر مجھے شک ہے کیوں کہ غدر کے زمانے میں اور اس کے بعد بھی برٹش حکومت نے اس بات کی بہت زیادہ تفتیش کی تھی کہ اس بغاوت کے اسباب کیا تھے ۔ لارڈ سیلس بری نے ہاؤس آف کا منس میں یہ بیان دیا تھا کہ اس بات کو قبول کرنے کے لیے قطعی تیار نہیں کہ اتنے وسیع پیمانے پر پھیلی اتنی طاقت ور تحریک صرف چربی ملی گولی کو لے کر پیدا ہوئی تھی۔ انہیں یقین تھا کہ جو کچھ سطح پر نظر آتا ہے اس کے پس پشت کچھ اور بھی باتیں تھیں ۔ حکومت ہند اور پنجاب کی حکومت نے بھی اس سوال کا مطالعہ کرنے کے لیے بہت سے کمیشن بنائے ۔ اس زمانے میں پھیلی سبھی افواہوں کا بغور مطالعہ کیا گیا ۔ ایک کہانی یہ بھی مشہور ہوئی تھی کہ چپاتیوں کے اندر رکھ کر اطلاعات بھیجی گئیں ۔ اس کے علاوہ یہ بھی ایک پیشن گوئی تھی کہ ہندوستان میں برٹش حکومت کا خاتمہ جون 1875 میں پلاسی کی جنگ کے سو سال پورا ہونے پر ہوجائے گا۔ بہت زیادہ تفتیش اور جانچ پڑتال کے بعد بھی اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ بغاوت پہلے سے منصوبہ بند تھی اور یہ کہ فوج او رہندوستانی عوام اس سازش میں مشترکہ طور پر شامل تھے کہ وہ کمپنی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں ۔میرا یہی خیال ایک زمانے سے تھا اور بعد میں اس سلسلہ میں جو بھی ریسرچ کی گئی اس سے کوئی نئی حقیقت ایسی سامنے نہیں آئی جس سے میرے خیالات میں کوئی تبدیلی ہوسکے ۔
بہادر شاہ ظفر مقدمے میں اس بات کی کوشش کی گئی کہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ وہ پہلے سے سوچی سمجھی سازش میں شامل تھے ۔ جو بھی گواہیاں پیش کی گئیں ،ان سے وہ برٹش حکمراں بھی مطمئن نہیں ہوسکے جو مقدمہ چلا رہے تھے اور اس طرح کی افواہوں کو ہر ذی شعور آدمی صرف افواہ سمجھنے پر مجبور ہے ،بلکہ مقدمے کے دوران بھی سرف یہی بات سامنے آئی کہ تحریک سے نہ صرف خود بہادر شاہ بلکہ انگریز بھی حیرت میں پڑ گئے تھے ۔
اس صدی کے ابتدائی سالوں میں کچھ ہندوستانیوں نے بھی اس جدوجہد کے بارے میں لکھا ہے ۔لیکن اگر سچ بات کہنی ہو تو ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ جو بھی کتابیں انہوں نے لکھی ہیں ، وہ تاریخ نہیں ہیں بلکہ سیاسی پروپیگنڈہ ہیں ۔ ان کے مصنفین نے اس جدوجہد کو ہندوستان کی آزادی کی منصوبہ بند جنگ کا نام دیا ہے جسے ہندوستانی امراء نے برٹش حکومت کے خلاف چلایا تھا۔ انہوں نے چند افراد کو اس بغاوت کو منظم کرنے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ یہ کہا گیا کہ نانا صاحب جوپیشوا باجی راؤ کا جانشین تھا، اس نے تمام ہندوستانی فوجی تنظیموں سے تعلقات استوار کر کے اس کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے ثبوت میں انہوں نے یہ کہا ہے کہ نانا صاحب لکھنؤ اور انبالہ مارچ اور اپریل 1857 میں گئے تھے اور اس کے بعد مئی 1857 میں اس جدوجہد کا آغاز ہوا۔ صرف اتنی سی بات کو اس با ت کے لیے وافر ثبوت نہیں مانا جاسکتا۔
اس طرح کے خیالات کس قدر بے بنیاد اور افواہ پر مبنی ہیں ، یہ ا س وقت واضح ہوجاتا ہے جب اس طرح کے مورخین اودھ کے وزیر علی نقوی خان کو اس جنگ کے لیے خاص سازش کرنے والا بتاتے ہیں ۔ جس کسی نے بھی اودھ کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے وہ اسے حد سے زیادہ مضحکہ خیز سمجھے گا کیوں کہ علی نقوی خاں ایسٹ انڈیا کمپنی کے پٹھو تھے ۔ یہ وہی شخص تھا جس پر انگریزوں نے اعتماد کر کے انہیں واجد علی شاہ کو اس بات کے لیے تیار کرنے کو کہا تھا کہ وہ اپنی حکومت کو اپنی مرضی سے انگریزوں کے سپر د کر دیں ۔ بلکہ برٹش ریزیڈنٹ جنرل آوٹ رام نے علی نقی خاں سے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے تو انہیں بہت زیادہ انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔ علی نقی خان اپنے اس منصوبے کے لیے اس طرح سے جی توڑ کر کوشش کر رہے تھے کہ واجد علی شاہ کی ماں کو خوف پیدا ہوا کہ اس طرح کسی بہانے سے وہ تخت حاصل کر لے گا ۔ا سلیے انہوں نے حکومت کی مہر کو فوری طور پر اپنے قبضے میں کر لیا اور زنان خانہ میں اسے رکھا اور یہ حکم جاری کر دیا کہ ان کی اجازت کے بغیر یہ کہیں نہیں جاسکتی۔ یہ ساری باتیں لکھنؤ کے عوام کو معلوم تھیں اور اسی لیے وہ علی نقوی خاں کو غدار کی حیثیت سے دیکھتے تھے ۔اس لیے یہ کہنا کہ ایسا شخص بغاوت کے پس پردہ سب سے بڑا سازشی تھا، بالکل ہی غلط ہوجاتا ہے ۔
یہ بھی کہا گیا کہ منشی عظیم اللہ خان اور رنگو باپوجی دونوں نے مل کر اس بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا ۔عظیم اللہ خان ،نانا صاحب کا ایجنٹ تھا اور نانا صاحب نے اپنے مقدمے کی پیروی کے لیے انہیں لندن بھیجا تھا تاکہ وہ ان کے لیے وہ پنشن حاصل کر سکے جو باجی راؤ کو دی جا رہی تھی۔ ہندوستان واپس آنے سے پہلے وہ ترکی گئے جہاں کریمیا کی جنگ میں ان کی ملاقات عمر پاشا سے ہوئی ۔اسی طرح رنگو باپوجی بھی ڈلہوزی کے فیصلے کے خلاف ، جس کے مطابق ستارہ کو برٹش حکومت میں شامل کر لیا گیا تھا ،اپیل کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے ۔
صرف اتنی سی بات کو، کہ وہ الگ الگ مقاصد کے تحت لندن گئے تھے ،یہ مان لیا گیا ہے کہ ان د ونوں نے مل کر وہاں اس طرح کی سازش رچی۔ یہاں یہ بات بالکل صاف ہونی چاہیے کہ اس طرح کی قیاس آرائیوں کو شہادت نہیں مانا جاسکتا ۔ اور اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ ان باتوں پر انہوں نے لندن میں کوئی بات بھی کی تو اس سے نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا کہ اس بغاوت کے وہی محرک تھے ، جب تک کہ ہندوستان میں بعد میں ہونے والے واقعات کا سلسلہ ان سے نہ مل جائے ۔ ایسے رشتوں کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔کسی ریکارڈ یا گواہی کی عدم موجودگی میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس بغاوت کے لیے انہوں نے کوئی سازش رچی تھی۔ کانپور کے نزدیک بٹھور پر قبضہ ہونے کے بعد انگریزوں نے ناناصاحب کے سبھی کاغذات اپنے قبضہ میں کر لیے تھے ، ان کاغذات میں ایک خط عمر پاشا کے نام بھی تھا جو انہیں کبھی نہیں بھیجا گیا ۔اس خط میں انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ ہندوستانی فوجیوں نے انگریزوں کے خلاف بغاوت کر دی ہے ۔ نہ تو اس خط میں اور نہ عظیم اللہ خان کے دوسرے کاغذات میں ایسا کوئی اشارہ ملتا ہے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ انہوں نے اس بغاوت کے لیے کوئی ساز ش کی تھی۔
جو بھی ثبوت موجو دہیں ان سے ہم اس نتیجہ پر پہنچنے کے لیے مجبور ہیں کہ 1857 کی بغاوت نہ تو کسی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ تھی اور نہ ہی اس کے پیچھے کوئی سازشی دماغ کا م کر رہا تھا ۔ جو کچھ بھی ہو ا وہ صرف اتنا کہ کمپنی کی سوسالہ حکومت کے دوران ہندوستانی عوام اس سے ناراض ہوچکے تھے کیوں کہ کمپنی نے شروع میں یہ عمل دخل نواب یا شہنشاہ کے نا م پر دینا شروع کیا اور بہت دنوں تک ہندوستانیوں کو یہ محسوس ہی نہیں ہوسکا کہ غیر ملکی لوگوں نے یہاں کا اقتدار حاصل کر لیا ہے ۔ او رجب انہیں یہ احساس ہوا کہ خود اپنے ملک میں انہیں غلام بنا لیا گیا ہے تو ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ وہ اسکے خلاف آوازاٹھا سکیں ۔
اگر یہ پوچھا جائے کہ اس بغاو ت کے پھیلنے میں سو سال کی مد ت کیوں لگی ؟تو اس کا جواب مندرجہ ذیل حقائق میں مل جائے گا ۔ہندوستان میں برٹش طاقت کے فروغ جیسی کوئی دوسری مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔ یہ کسی ایک ملک کے ذریعہ کسی دوسرے ملک پر فوری طور پر فتح پاکر قابض ہونے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ کسی ملک میں دھیرے دھیرے داخل ہونے کی کہانی ہے جس میں خود ملک کے عوام نے حملہ آوروں کی مدد کی ۔ یہ حقیقت بھی کہ انگریزوں نے فتح برٹش تاج کے نام پر نہیں حاصل کی اور اس وجہ سے وہ اپنے اصل مقصد پر پر دہ ڈالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اگر برطانیہ کی حکومت نے شروع سے ہی ہندوستانی معاملات میں دخل اندازی کی ہوتی تو ہندوستانیوں کو یہ احساس ہوجاتا کہ ایک غیر ملکی طاقت مل میں داخل ہورہی ہے ۔چونکہ یہ ایک تجارتی کمپنی تھی، اس لیے لو گوں نے اسے اصل حکمراں نہیں سمجھا۔ اسی لیے کمپنی ایجنٹس نے اپنا معاملہ اس طرح طے کیا جس طرح کوئی اور غیر ملکی حکمراں کے ایجنٹس نہیں کر سکتے تھے ۔برٹش تخت کا کوئی بھی ایجنٹ مغل دربار کے شہزادوں اور بٍا اثر لوگوں کے کے اشارے پر کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا۔ کمپنی کے ایجنٹ کو اس طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ وہ چھوٹے سے چھوٹے اہلِ کاروں کے سامنے بھی اسی طرح جھک جاتے جیسے ہندوستانی تجارت پیشہ لوگوں کے سامنے ۔ انہوں نے رشوت بھی دی اور بہت سی بدعنوانیاں بھی کیں ۔ او رانہیں کبھی یہ خوف نہیں ہوا کہ ان کا بادشاہ انہیں اس کام کے لیے سزا دے گا۔
یہ بھی نوٹ کرنے کی بات ہے کہ کمپنی نے کبھی کوئی مداخلت اپنے نام سے نہیں کی۔ اس نے ہمیشہ اپنے مفاد کوآگے رکھنے کے لیے کسی مقامی سردار کا سہا ر الیا۔ اس طرح کمپنی نے جنوب میں کرناٹک کے نواب کے دعوے کی حمای کرتے ہوئے اپنی طاقت بڑھائی۔ اسی طرح بنگال میں اس نے مرشدآباد کے نواب ناظم کے نام اور حکم کے تحت اپنے اختیارات وسیع کیے ۔ حد تو یہ ہے کہ جب بنگال کی اصل حکمرانی اس کے ہاتھ آئی تو بھی اس نے اپنے کو خود مختار حکمراں نہیں سمجھا ۔ لارڈ کلائیو نے شہنشاہ سے درخواست کی کہ اسے دیوانی کے اختیارات دے دیئے جائیں اور کئی دہائیوں تک کمپنی نے شہنشاہ کے ایجنٹ کی حیثیت سے کام کیا ۔یہی نہیں بلکہ کمپنی نے دوسرے صوبے کے گورنروں اور صوبے داروں کے قوانین کی بھی اتباع کی۔ صوبوں میں گورنروں کی اپنی مہر ہوا کرتی تھی لیکن انہوں نے خود کو ہمیشہ مغل شہنشاہ کا خادم ہی بتایا ۔ گورنر اور صوبے دار دلی میں شہنشاہ کی آمد کے منتظر رہتے اور جب وہ لوگوں کے سامنے آتا تو جھک کر ان کی تعظیم کرتے ، اسے ہدیہ او رتحائف پیش کرتے اور پھر بعد میں شہنشاہ سے خلعت حاصل کرتے ۔ گورنر جنرل نے بھی اسی طرح شہنشاہ کی تعظیم کی اور 101 اشرفیوں کی نذر پیش کی ۔ اس کے جواب میں شہنشاہ نے انہیں خلعت اور خطاب سے نوازا اور یہ خطاب گورنر جنرل ہمیشہ سارے دستاویزوں میں استعمال کرتا۔ اس طرح ملک میں شہنشاہ کی بادشاہت کا بھرم قائم رکھا گیا ۔لوگوں کو بہت بعد میں یہ احساس ہوا کہ خود کمپنی دھیرے دھیرے اس ملک پر بٍا اختیار حکمراں ہوتی جا رہی ہے ۔ 
یہ سلسلہ 19ویں صدی کی دوہائیوں تک چلتا رہا ۔اس وقت تک کمپنی کی حکومت دریائے ستلج تک وسیع ہوچکی تھی ۔تب اس وقت کے گورنر جنرل لارڈ ہٹٹنگز کو یہ خیال ہو ا کہ اب وقت آگیا ہے کہوہ خود اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے اور دھیرے دھیرے شہنشاہ سے اپنا رشتہ منقطع کر لے ۔ اس سلسلہ میں اس نے پہلی چال یہ چلی کہ جب کبھی وہ شہنشاہ کے سامنے آئے تو اسے بیٹھنے کی اجاز ت ملے اور اس کونذر انے کی روایت سے مستثنیٰ کیا جائے ۔ شہنشاہ نے اس کی ا ن دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا او ر کچھ وقتوں تک گورنر جنرل نے کوئی اصرار بھی نہیں کیا ۔
پھر کمپنی نے شہنشاہ کی طاقت گھٹانے کے لیے چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو دلی سے آزاد ہونے کے لیے اکسایا۔اس سلسلہ میں حیدرآباد کے نظام سے پہل کی گئی۔ اس سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنی خود مختار بادشاہت کا اعلان کر دے ۔ نظام اس سے متفق نہیں ہوئے ۔ لیکن انگریزوں کو ایسا ایک سہار ا اودھ کے نواب وزیر سے مل گیا ۔اودھ نے فوری طور پر بادشاہ کے زیر اثر صوبے سے آزاد ہونے کا اعلان کر دیا اور پھر شہنشاہ سے ساری وفاداری منقطع کر لی ۔
1835 تک کمپنی نے اپنے کو خود اتنا مضبوط کر لیا کہ اس نے پہلی بار اپنے سکے ڈھالے جس میں بادشاہ کا نام نہیں دیا گیا۔ بہت سے لوگوں کواس سے صدمہ ہوا۔ تب انہیں احساس ہوا کہ شہنشاہ کے ایجنٹ یا تجارت سے نکل کر کمپنی خود ہندوستان کے ایک وسیع علاقے کی مالک بن بیٹھی ہے ۔ 1835 میں ہی ایک فیصلہ اور ہوا کہ عدالتوں کی زبان فارسی کے بجائے انگریزی کر دی جائے ۔ ان سب عوامل سے لوگوں میں یہ احساس ہوا کہ اب کمپنی کے رتبے میں تبدیلی آگئی ہے ۔ اس احساس سے لوگوں کے دماغ پریشان ہوگئے ۔ اور پریشانی صرف عوام کو ہی نہیں بلکہ مسلح افواج کے لوگوں کو بھی لاحق ہوگئی۔
انیسویں صدی کی تیسری دہائی میں حالات کا اندازہ ہمیں اس مطالعے سے ہوسکتا ہے جسے ایک معروف برٹش شہری نے اس زمانے میں پیش کیا تھا ۔ عزت مآب فریڈر ک جان شور، سرجان شور کے لڑکے تھے اور مختلف حیثیتوں سے بنگال پریزیڈنسی کے شمال مغربی خطے میں پولیس مال گزاری اور عدلیہ میں کام کر چکے تھے ۔اس نے انڈین گزٹ میں گمنام طریقے سے بہت سے مضامین لکھے ۔ یہ انڈین گزٹ کلکتہ سے نکلنے والا ایک روزنامہ تھا اور اس نے 1837 میں ان مضامین کو جمع کر کے ، انڈین افیرز ، پر نوٹس کے نام سے ایک کتاب شائع کی۔ اس کتاب کے پڑھنے سے اس زمانے میں ہندوستانیوں کے ذہن کی مکمل عکاسی ہوجاتی ہے ۔ اس نے بار بار اس بات کو دہرایا کہ گرچہ ظاہری طور پر ہر طرف امن وامان قائم ہے لیکن یہ حالات اس ڈائنا مائٹ کی طرح ہیں جن میں ذرا سی چنگاری سے ہر طرف آگ کے شعلے نظر آنے لگیں گے ۔ یہ وہی بڑھتی ہوئی بے چینی تھی جو 1837 کی بغاوت کی شکل میں تبدیل ہوئی۔
اس بے چینی کو دو عوامل کی وجہ سے بغاوت میں تبدیل ہونے میں کوئی وقت نہیں لگا ۔ ایک تو وہ نئی پالیسی تھی جسے مسٹر تھامسن شمالی مغربی صوبے کے لیفٹینٹ گورنر (بعد میں آگرہ اوراودھ) نے وضع کیا تھا۔ شروع میں کمپنی نے اس پالیسی کی حمایت کی تھی کہ زمین داروں کا ایک ایسا طبقہ پیدا کیا جائے جو ہمیشہ سرکار کا حمایتی رہے ۔ تھامسن کا خیال اس سے جدا تھا ۔اس کا خیال تھا کہ بڑے بڑے امراء اور زمینداروں کا وجود کمپنی کے لیے کبھی بھی خطرہ ہوسکتا ہے ۔ا س کا خیال تھا کہ اس لیے ایک طبقے کی حیثیت سے زمینداروں کو ختم کیا جانا چاہیے او ر سرکار کو چاہیے کہ وہ رعایا سے خود اپنا تعلق قائم کرے ۔ اس نئی پالیسی کے نتیجہ میں کمپنی نے ہر حیلہ اور بہانے سے کام لیا کہ کسی طرح امراء او رزمینداروں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا جائے ،خاص طور سے یہ کہہ کر کہ وہ خود سرکار کے تحت کا شکار ہیں ۔
سب سے زیادہ فیصلہ کن وہ دوسری پالیسی تھی جسے ڈلہوزی نے وضع کیا تھا اور جس میں رفتہ رفتہ ایک کے بعد ایک ہندو ستانی ریاستوں کو برٹش علاقے میں شامل کیا جا رہا تھا ۔ اس میں ہندوستان ، امراء کے آخری دور سے گزر رہا تھا۔ امراء اور زمینداروں کے تحت لوگوں کی وفاداری صرف اپنے امیر یا زمینداروں سے ہوتی ۔ اس وقت ملک یاقوم سے وفاداری کا کوئی تصور نہیں تھا ۔ جب لوگوں نے دیکھا کہ ایک کے بعد ایک ہندوستانی ریاستوں کو انگریزوں کا باجتگزار بنایا جا رہا ہے اور رفتہ رفتہ زمینداری کے نظام کو ختم کیا جا رہا ہے تو اس سے بھی انہیں بہت دھکا لگا ۔ انہوں نے محسوس کیا کہ اب کمپنی اپنے اصل رنگ میں سامنے آرہی ہے او روہ دھیرے دھیرے ہندوستانی سماجی او رسیاسی نظام کو تبدیل کرتی جا رہی ہے ۔ یہ بے چینی اپنے عروج کو اس وقت پہنچی جب اودھ کمپنی نے قبضہ کر لیا۔ اودھ ایک ایسا صوبہ تھا جو ستر سالوں سے کمپنی کا حلیف تھا۔ اس پورے عرصے مین اودھ نے کبھی بھی برٹش مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ۔ اس کے باوجود جب کمہنی نے بادشاہ کو تخت چھوڑنیکے لیے مجبور کیا اور سلطنت پر اپنا قبضہ کر لیا تو لوگوں کو بہت زیادہ صدمہ پہنچا۔
اودھ کی شکست کا سب سے بڑا اثر آبادی کے اسی علاقے پر پڑا کیوں کہ بنگال آرمی کے زیادہ تر فوجی اسی علاقے سے بھرتی کیے جاتے تھے ۔ انہوں نے کمپنی کی ہر طرح سے وفاداری کے ساتھ خدمت کی تھی اور ملک کے وسیع علاقے میں اس کی حکومت قائم کرنے میں معاون رہے تھے ۔ انہیں بھی اچانک احساس ہوا کہ ان کی خدمات کی بدولت کمپنی کو جو اختیار حاصل ہوا ہے اس کا استعمال انہوں نے خود ان کے بادشاہ کو ختم کر نے میں کیا ہے ۔ میرے دل میں ذرا بھی اس بات کے لیے شک نہیں ہے کہ 1856 میں جب اودھ پر قبضہ کیا گیا اسی وقت سے فوجیوں میں اور خصوصا بنگال آرمی میں بغاوت کا موڈ پیدا ہوگیا تھا اور یہیں سے لوگوں نے سوچنا شروع کیا کہ اب کمپنی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے ۔بغاوت کے دوران لارنس اور دوسروں نے عام سپاہی کے خیالات کو جاننے کی کوشش کی اور اس نظریے کی حمایت میں بہت سے شواہد موجود ہیں ۔ چربی ملی گولیوں کی فراہمی سے فوج میں کوئی نئی بے چینی نہیں پیدا ہوئی لیکن اس نے یہ موقع ضرور فراہم کر دیا کہ دبی ہوئی چنگاری شعلہ بن کر سامنے آگئی ۔
ابتدا میں ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستانیوں کے جذبات کا بہت لحاظ کرتی تھی۔اس نے ہندوستانی احساسات کا پورالحاظ رکھا اور اونچی ذات کے لوگوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ روا رکھا ۔ گورنر جنرل کونسل کے ممبران کی ایک روایت یہ رہی کہ وہ امراء کا اپنے دروازے تک آکر استقبال کرتے ، واپسی میں انہیں رخصت کرنے بھی جاتے اور ایسا ہر اس شخص کے ساتھ کیا جاتا جس کا سماج میں کوئی مرتبہ ہوتا۔ جیسے جیسے وہ طاقت ور ہوتی گئی ، اس نے ہندوستانی جذبات کا خیال رکھنا چھوڑ دیا ۔نئے نئے قوانین وضع کیے گئے اور اس بات کا کوئی خیال نہیں کیا گیا کہ اس پر ہندوستانیوں کا تاثر کیا ہوگا۔ تاہم اس بات کا اعتراف کرنا ضروری ہے کہ اس نے اس طرح کی حرکت اپنی لاعلمی کی وجہ سے کی نہ کہ کسی تحقیر آمیز جذبے سے ۔ سارے معاملات کا نظم گورنر جنرل ایک کونسل کی مدد سے کرتے جس کے سبھی ممبران صرف انگریز ہوتے ۔ شاید کونسل میں کسی ہندوستانی کو شامل کیے جانے کا خیال ہی خود کونسل کے لیے بہت حیرت انگیز ہوتا اور کوئی ایسا نمائندہ ادارہ بھی نہیں تھا جس سے حکمراں رعایا کے تاثرات کو سمجھ سکتے ۔ اس طرح لوگوں کے خیالات سے واقف ہونے کا ا س کے پاس کوئی ذریعہ نہیں تھا ۔ کمپنی اور اس کی رعایا کے درمیان خلیج بڑھتی ہی گئی۔
1857 کے واقعات کے ضمن میں مختلف بیانات پڑھنے کے بعد چند نتائج آسانی سے اخذ کیے جاسکتے ہیں ۔ یہ سوال خود بخود ہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ بغاوت صرف قومیت کے احساس کی وجہ سے پھیلی ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں حصہ لینے والے لوگ قومیت کے جذبے سے سرشار تھے لیکن یہ اتنا زیادہ نہیں تھا کہ جس سے کوئی بغاوت پھیل سکتی ۔ حب الوطنی کے جذبے کو لوگوں کے مذہبی جذبات بھڑکا کر تقویت پہنچائی گئی اور لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ۔چربی ملی گولی کی تشہیر اس کی ایک مثال ہے ۔ دوسرے طریقوں سے بھی سپاہیوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کیا گیا ۔ا س کے بعد ہی وہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔
جہاں تک چربی ملی گولی کا سوال ہے ،فورٹ ولیم میں ملی دستاویزات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کمپنی کے خلاف یہ الزام انصاف پر مبنی تھا لیکن ا س کے علاوہ مذہبی مداخلت کے دوسرے الزامات بے بنیاد تھے ۔ یہ افواہ بھی بہت آسانی سے پھیلائی گئی کہ کمپنی نے ستی کی رسم کو اس لئے ممنوع قرار دیا کہ وہ ہندو مذہب سے نفرت کرتی تھی۔ اس الزام کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔ ستی کی رسم کو اس لیے ممنوع قرار دیاگیا کہ حکمراں طبقہ اور ہندوستان کے روشن خیال لوگوں کو بھی، جن کی قیادت راجہ رام موہن رائے کر رہے تھے ،یہ احساس ہوا کہ یہ ایک غیر انسانی فعل ہے ۔ کوئی بھی مہذب حکومت اسے برداشت نہیں کر سکتی تھی کہ انسانوں کو زندہ جلا دیا جائے ۔ اب چونکہ اس جدوجہد کا جوش ختم ہوگیا ہے تو کوئی بھی ہندوستانی اس بات کو وافر جواز نہیں سمجھے گا کہ ستی پر لگائی جانے والی پابند ی کمپنی کے خلاف بغاوت کا پیش خیمہ تھی۔
اسی طرح یہ الزام بھی بے بنیاد تھا کہ کمپنی گائے کی ہڈیوں کا سرمہ بنا کر آٹے میں ملارہی ہے تاکہ ہندوسپاہیوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے ، کوئی بھی با شعور آدمی آج اس الزام کو نہیں مانے گا ۔لیکن جس وقت یہ افواہ پھیلائی گئی تو بہت سے فوجیوں کو اس پر یقین ہوگیا اور فوجیوں کی بغاوت میں اس نے فلیتے کا کام کیا ۔
ایسٹ انڈیا کمپنی نے فیصلہ کیا کہ ہندوستانیوں کو مغربی تعلیم دی جائے اور اس کے لیے انہوں نے بہت سے اسکول اور کالج کھول دیئے ۔ یہ کام بھی روشن خیال ہندوستانیوں کی مانگ کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ تاہم عام لوگوں نے اس قدم کو بھی یہ سمجھا کہ یہ ہندوستانیوں کو عیسائیت قبول کرانے کے لئے کیا گیا ہے ۔ ان تعلیم گاہوں کے اساتذہ کو کالا پادری کا نام دیاگیا اور انہیں سماج میں حقارت کی نگاہ سے دیکھا گیا ۔ لیکن آج کوئی آدمی یہ قبول نہیں کرے گا کہ ان تعلیمی اداروں کی بدولت بغاوت پھیلی۔
اب 1857 کے واقعات کو پڑھتے ہوئے میں اس نتیجے پر پہنچنے پر مجبور ہوں کہ اس وقت ہندوستانیوں کا قومی کردار بہت پست ہوچکا تھا۔ بغاوت کی قیادت کرنے والے کبھی ایک دوسرے کے ہمنوا نہیں ہوسکے ۔ وہ آپس میں رقابت کا جذبہ رکھتے اور ایک دوسرے کے خلاف ہمیشہ سازش کرتے رہتے ۔ انہیں کبھی یہ خیال نہیں پیدا ہوا کہ ان کی نٍا اتفاقی کا بر ٍا اثر اس کام پر بھی پڑے گا ۔ حقیقت تو یہ ہے لوگوں کی ایک دوسرے سے حسد اور سازش ہی ہندوستانیوں کی شکست کا سب سے بڑا سبب بنے گا ۔
اس جد وجہد کے آخری دور میں بخت خان نے دلی کی کمان سنبھالی ، وہ بہت ایماندار آدمی تھا اور وہ فتح حاصل کرنے کے لیے بے چین بھی تھا، جب کہ دوسرے فوجی سربراہوں نے اس کی شکست کا سامان مہیا کیا اور جب وہ لڑنے کے لیے آگے بڑھا تو ان لوگوں نے اسے کوئی تعاون نہیں دیا ۔یہی حالات لکھنؤ میں بھی تھے ۔ ہندوستانی فوجیوں نے ریزیڈنسی کا محاصر ہ کر لیا تھا ۔لیکن سپاہیوں نے محسوس کر لیا کہ اگر ایک بار وہ اس پر قبضہ کر لیتے ہیں تو پھر حکومت یا اودھ کی ملکہ کو ان کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس لیے ان کی خدمات اسی وقت تک درکار ہیں جب تک یہ جنگ چلتی رہے ۔ اسی لیے سپاہیوں نے کبھی فیصلہ کن فتح پانے کی کوشش نہیں کی۔
اس کے برخلاف انگریزوں نے ملکہ عالیہ کے تئیں پوری وفاداری سے لڑائی کی اور انہوں نے محسوس کیا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور انہیں اپنی زندگی اور فتح کے لیے جی توڑ کوشش کرنی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ سوائے چند استثنائی صورت کے جن میں سب سے نمائندہ شخصیت احمد اللہ اور تانیتا ٹوپے کی تھی ، زیادہ تر قائدین ، جنہوں نے اس جدوجہد میں حصہ لیا، صرف اپنے ذاتی مفاد کی خاطر آگے آئے ۔وہ انگریزوں کے خلاف اس وقت تک کھڑے نہیں ہوئے جب تک کہ ان کے ذاتی مفاد پر ضرب نہیں پڑی ۔ حد تو یہ ہے کہ بغاوت شروع ہونے کے بعد بھی نانا صاحب نے یہ اعلان کیا کہ اگر ڈلہوزی اپنا فیصلہ بدل دے اور ان کی مانگوں کو مان لے تو وہ اس سے معاہدہ کر سکتے ہیں ۔ جھانسی کی رانی کو بھی اسی طرح کی ذاتی شکایت تھی، لیکن یہ اور بات ہے کہ جب ایک بار وہ جنگ میں کود پڑیں تو پھر پیچھے نہیں ہٹیں اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے اپنی جان کی قربانی دے دی۔
جب بغاوت کے قائدین کی یہ حالت ہوتوآسانی سے یہ اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ عوام کی کیا حالت رہی ہوگی ۔ وہ اکثر تماشائی بنے رہے اور اس وقت جو زیادہ طاقت ور دکھائی دیتا اس کا ساتھ دینے لگتے ۔ ان کے ا س رویے کا اندازہ صر ف اس بات چیت سے لگایا جاسکتا ہے کہ تانتیا ٹوپے کا کیا حشر ہوا؟ جب اسے شکست فاش ہوئی تو اس نے عہد کیا کہ وہ مدھیہ پردیش میں نرمدا کے پار اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔ اسے یقین تھا کہ اگر وہ ایک بار مرا ٹھا حلقے میں پہنچ گیا تو لوگ اس کی مدد کریں گے ۔ماورائی طاقت اور چالاکی سے کام لیتے ہوئے اس نے اپنے تعاقب میں آنے والوں کو چکمہ دیتے ہوئے نرمدا کو پار کر لیا۔ لیکن وہاں جانے کے بعد اس نے دیکھا کہ کسی گاؤں میں بھی لوگ اسے پناہ دینے کے لیے تیار نہیں ۔ ہر شخص اس کے خلاف تھا او آخر کار اسے پناہ لینے کے لیے جنگل کا رخ کرنا پڑا ۔ یہاں بھی اس کے ایک خاص دوست نے نیند کی حالت میں اسے دھوکے سے پکڑ وادیا۔
اب اس عظیم جدوجہد کے دوران جو قتل وغارت گری ہوئی اس کے بارے میں چند الفاظ ، انگریز مصنفین نے اکثر ہندوستانی سپاہیوں اور ان کے قائدین کے ذریعہ جو غیرانسانی فعل کئے گئے ان کے بارے میں بہت تفصیل سے اور بڑھا چڑھا کر لکھا ہے ۔ تاہم نہایت افسوس کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ ان میں بے بعض الزامات بے بنیاد نہیں تھے ۔ یورپین عورتوں اور بچوں کا دلی ،کانپور ، اور لکھنؤ میں قتل عام کا دفاع کرنیکا کوئی جواز نہیں ہے ۔ گرچہ نانا صاحب کو اس بات کاذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا کہ اس نے جنرل وہیلر سے جو وعدہ کیا تھا، وہ اسے پورا نہیں کرسکا ۔کیوں کہ اس کا فوجیوں پر کوئی اختیار باقی نہیں رہا تھا جنہوں نے سارے معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔ خود انگریز مورخین نے اس بات کا ا عتراف کیا ہے کہ جب اس نے ایک بچے کی لاش کو پانی میں تیرتا ہوا دیکھا تو اسے بہت صدمہ ہوا۔ چاہے کچھ بھی ہو وہ ہندوستانی فوجی جواسے اپنا قائد سمجھتے تھے انہوں نے ہی یہ گھناؤنا جرم کیا تھا ۔اسی طرح سے یہ ان قیدیوں کی بھی ذمہ داری تھی جنہیں جنرل ہیو یلاک کے اس جگہ پر پہنچنے سے پہلے ہی قتل کر دیا گیا تھا۔ کہاجاتا ہے کہ اس نے یہ قتل اس بدلے کے جذبے سے کرایا تھا جو انگریزوں نے ہندوستانیوں کے ساتھ الٰہ آباد میں کیا تھا تا ہم ایک غلطی کے سبب دوسری غلطی کے کئے جانے کا کوئی جوا زنہیں ہے ۔ ناناصاحب کو یقینا ان بے چارے قیدیوں کے قتل کا ذمہ دا ر ٹھہرایاجائے گا۔
اگر اس طرح کے گھناؤنے کاموں سے ہندوستانیوں کا ریکارڈ بدنما ہوگیا تو انگریزوں نے بھی کوئی اچھا سلوک نہیں روا رکھا۔ انگریز مورخین نے عام طور پر برٹش افواج کے ان بہیمانہ مظالم کو نظرا نداز کیا ہے ۔ لیکن کچھ نے اس پر نفریں اور دکھ کا اظہار ضرور کیا ہے جو بدلے کے جذبے سے ہندوستانیوں پر کئے گئے تھے ۔ خود ہڈسن کا نام خون کا پیاسا پڑ گیا تھا ۔ نیل اس بات پر فخر کیا کرتا تھا کہ نام نہاد مقدموں کے نام پر اس نے سینکڑوں ہندوستانیوں کو پھانسی کے تختے پر چڑھایا ۔ الٰہ آباد کے آس پاس کوئی ایسا درخت نہیں بچا تھا جس سے کسی ہندوستانی کی لاش نہ لٹکائی گئی ہو۔ ہوسکتا ہے کہ انگریزوں کو غصہ زیادہ آگیا ہو۔لیکن یہی بات ہندوستانی بھی اپنے بارے میں کہا کرتے تھے ۔ اگر بہت سے ہندوستانیوں کی اس حرکت کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جاسکتا تو یہی بات انگریزوں کے ساتھ بھی صادق آتی تھی۔ مسلمان امراء کو سور کی کھالوں میں زندہ سی دیاجاتا ۔ اور پھر زبردستی ان کے گلے میں سور کا گوشت ڈال دیا جاتا ۔ہندؤوں کو لٹکتی تلواروں کے تلے گائے کا گوشت کھانے پر مجبور کیا گیا۔ زخمی قیدیوں کو زندہ جلا دیا گیا۔ انگریز سپاہی گاؤں میں نکل جاتے اور گاؤں والوں کو پکڑ کر لاتے اور انہیں اتنی اذیت دیتے کہ آخر کار وہ مرجاتے ۔ کوئی بھی ملک یاکوئی بھی شخص اس قدر نفرت انگیز پر تشدد کام نہیں کرسکتا ۔اس کے بعد بھی وہ اپنے کو مہذب ہونے کا دعویٰ کرے ۔
1857کی بغاوت کے سلسلہ میں مبہم کہانیوں کے پس منظر میں دوباتیں صاف ابھر کر سامنے آتی ہیں ۔ پہلی بات تو یہ کہ اس عرصے میں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان بہت خاص یگانگت یا اشتراک دیکھنے کو ملتی ہے ۔ او ردوسری بات یہ کہ اس پورے عرصہ میں مغل تاج کے تئیں ہر شخص نے اپنی گہری وفاداری دکھائی۔
غدر کی شروعات 10مئی 1857 کو ہوئی اور یہ سلسلہ تقریبا دوسال تک چلتا رہا ۔ا س دوران دونوں طرف کے سپاہیوں نے بہت سے شاندار اور بہت سے کالے کر توت کئے ۔ بہت زیادہ بہادری کی مثالیں بھی ملتی ہیں اور اسی طرح ناقابل یقین تشدد کے بھی واقعات ملتے ہیں ۔ اس دوران ہمیں کہیں بھی کوئی ایک مثال نہیں ملتی جب فرقہ وارانہ بنیاد پر کوئی تشدد ہوا ہو۔ سبھی ہندوستانی ، چاہے مسلم ہوں یا ہندو، چیزوں کو ایک ہی نظریے سے دیکھتے اور اسی نظریے سے واقعات پرتاثر ظاہر کرتے ۔
فرقہ وارانہ جذبات سے یہ بے گانگی ،لیڈروں کی کسی خاص کوشش کا نتیجہ نہیں تھی۔ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ 1857 کے دوران کسی نے بھی ہندومسلم اتحاد کے لیے کوشش کی ہو۔ صدیوں کی ایک مشترکہ زندگی کے سبب ہندوؤں اور مسلمانوں میں اٹوٹ دوستانہ رشتے قائم تھے ۔ اس لیے کسی خاص سبب کے لیے اتحاد کی اپیل کی جانے کی نہ کوئی ضرورت تھی اور نہ کوئی موقع تھا ۔ اور اسی لیے آسانی سے یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ برٹش حکومت سے قبل ہندوستان میں ہندو مسلم کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
حد تو یہ ہے کہ 1857ء سے پہلے انگریز وں نے پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو ،کی پالیسی اختیار کر رکھی تھی ۔یہ بھی صحیح ہے کہ خود برطانیہ کے تاج نے ہندوستانی حکومت کی باگ ڈور نہیں سنبھالی تھی لیکن سوسال قبل پلاسی کی جنگ کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی زبردست طاقت بن گئی تھی۔ ان سوسالوں کے دوران برٹش افسران نے ہندوستانی سماج کے مختلف عناصر کے اختلافات کو بہت زیادہ ہوادی تھی۔ کمپنی کے ڈائرکٹر س جو مراسلے بھیجتے اس میں اس بات پر باربار زوردیاجاتا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرق کیا جانا چاہیے ۔ وہ محسوس کرتے کہ مسلمانوں اور ان کی وفاداری پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
ٹاڈ نے Annals of Rajasthan اور ایلیٹ نے ہسٹری آف انڈیا کے تعار ف میں صاف صاف لکھا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوؤں اور مسلمانوں کے فرق کو بار بار زوردے کر اجاگر کرتی۔ لیکن یہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے اعلیٰ عہدوں کے افسران ہی ہوتے اور وہ بہت حقارت سے ان ہندومورخین کیطرف دیکھتے ، مسلم بادشاہوں کی تعریف کرتے ۔انہیں اس بات پرحیرت ہوتی کہ ہندو مورخ مسلم بادشاہوں کے انصاف اور غیر تعصبانہ رویے کی بار بار تعریف کیوں کرتے ہیں ۔
ٹاڈ کے Annals میں ایسے بہت سے مواد ملتے ہیں جن میں عہد وسطیٰ کی تاریخ کو یہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس سے ہندوؤں اور مسلمانوں میں آپس میں پھوٹ پڑجائے ۔ جہاں کسی واقعہ کے بارے میں دو طرح کا تذکرہ ملتا وہاں صرف اسی واقعہ کو ریکارڈ کیا جاتا جس سے آپسی اتحاد میں پھوٹ پڑجائے ۔ تاہم 1857ء کے واقعات یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان کی اس زہر افشانی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔عام زندگی میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان وہ بھائی چارگی اور ہمدردی کا جذبہ ملتا ہے جس نے سوسالوں کے تفرقہ ڈالنے کی اس کوشش کو ناکام کر دیا ۔ یہی وجہ ہے کہ 1857 کی جد وجہد نے قومی جدو جہد کا رخ اختیارکر لیا ، جس میں کبھی فرقہ وارانہ علاحدگی نہیں پیدا ہوئی۔ آزادی کی اس جدوجہد میں ہندو اور مسلمان کندھے کندھا ملا کر لڑتے رہے ۔ اور ان کی مشترکہ کوشش یہ تھی کہ وہ کسی صورت برٹش غلامی کا جوا اپنے کندھوں سے اتار پھینکیں ۔
اتحاد کا یہ جذبہ نہ صرف ہندوستانی سپاہیوں میں ، بلکہ عام شہریوں کی زندگی میں بھی ملتا ہے ۔ کوئی ایک بھی واقعہ مذہب کی بنیاد پر فساد کا نہیں ملتا۔ گرچہ برٹش افسروں نے ہندوستانی فوجیوں کے آپس کے اختلافات کو اجاگر کر کے انہیں کمزور کر دینے کی برابر کوشش کی ۔
ہندوستانیوں نے 1857 کی جدوجہد مشترکہ طور پر کی ۔ پھر یہ کیسے ہوگیا کہ کچھ دہائیوں کے بعد ہندوستانی قومیت کی راہ میں فرقہ وارانہ اختلافات ایک روڑا بن گئے ؟یہ ہندوستانی تاریخ کا ایک المیہ ہے کہ یہ مسئلہ روز بروز اتنا گمبھیر ہوتا گیا کہ آخر کار اس سے چھٹکار ا پانے کے لیے ملک کی تقسیم فرقہ وارانہ بنیاد پر کرنی پڑی۔
اس کا صرف ایک جواب دیا جاسکتا ہے کہ اس فرقہ وارانہ اختلافات کی بنیاد انگریزوں ک اس پالیسی کی وجہ سے پڑی جو 1857ء کے بعد انہوں نے وضع کی تھی، انہوں نے دیکھا تھا کہ ا س عظیم جدو جہد کے دوران سبھی نے مل کرپورے اتحاد کے ساتھ جنگ کی ہے ۔ انگریزوں کو احساس ہوا کہ اب اس ملک میں ان کی حکومت صرف اس اتحاد کو توڑنے سے ہی قائم رہ سکتی ہے ۔ اور یہ نتیجہ لازمی طور پر ان مراسلوں سے بھی نکلتا ہے جو اس وقت انگریزوں نے بھیجے ۔یہ فوج کی تنظیم نومیں بھی ملتا ہے جو غدر کو فرو کرنے کے بعد انگریز وں نے کی۔ انہوں نے نہ صرف جنگجوؤں اور غیر جنگجو قوموں کے درمیان تقسیم کی، بلکہ فوج کو بھی اس طرح منظم کیا کہ ہندو اور مسلمان دونوں ایک دوسرے کی کاٹ میں لگے رہیں ۔ ایسے اقدام کئے گئے جس سے مستقبل میں ہندو اور مسلمان متحد نہ ہوسکیں ۔ عوام کے لیے بھی ایسی پالیسی اختیار کی گئی جس سے ہندو مسلمانوں کے خلاف اور مسلمان ہندوؤں کے خلاف ہوجائیں ۔ ان اختلافات کواجاگر کرنے کا جب بھی کوئی موقع ملا ، ان سے بھرپور فائدہ اٹھا یا گیا ۔ فوج میں اس پالیسی کو کیسے لاگو کیا گیا اس کی پوری وضاحت لارڈبرٹش کی سوانح میں مل جاتی ہے ۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس جدو جہد کے دوران ہندو اور مسلمان بلا کسی شک وشبہہ کے دلی یا بہادر شاہ کی طرف دیکھ رہے تھے ، اور اس معاملے میں سبھی ہم خیال تھے کہ صرف بہادر شاہ کو ہی یہ حق حاصل ہے کہ وہ ہندوستان کا شہنشاہ ہوسکے ۔ تاہم یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ جب یہ جدوجہد شروع ہوئی تو فوج میں اکثریت ہندوؤں کی تھی اور جب 10مئی کو انہوں نے میرٹھ میں بغاوت کی تو ان کی پہلی آواز نکلی ، دلی چلو، اور یہ آواز کسی بحث مباحثے کے بعد نہیں بلکہ اپنے آپ فوجیوں کے منہ سے نکلی تھی۔ جب کینٹ میں یہ بغاوت پھیلی تو وہاں بھی یہی آواز بلند ہوئی اور حد تو یہ ہے کہ اگر فوجی دلی نہ پہنچ سکے تو وہ مغل شہنشاہ کی وفاداری کا دم بھرتے رہے ۔
کانپور میں بغاوت کے دوران نانا صاحب نے اہم رول ادا کیا ، لیکن اس وقت بھی وہ اپنے کو پیشوا ہی کہتے رہے ۔ مراٹھا اور مغلوں کے درمیان پرانی جنگ کو بالکل بھلا دیا گیا تھا، اور نانا صاحب ہمیشہ اپنے کو صوبیدار یا گورنر کہتے رہے ۔ صرف شہنشاہ کے نام پر ہی سکے ڈھالے جاتے اور ہرفرمان اسی کے نام پر جاری ہوتا۔ نانا صاحب کے اس طرح کے کچھ فرما ن حیدرآباد دکن کے آر کائیوز میں رکھے ہوئے ہیں ۔ اور ان میں سے ہر حکم نامہ دلی کے شہنشاہ کے نام پر ہی جاری کیا گیا ۔اور مغل دربار کی روایت کے مطابق سبھی پر تاریخ سنہ ہجری اور اس کے بعد سمت میں دی گئی ہے ۔
ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ 1857 میں بہادر شاہ کی حیثیت صرف ایک کٹھ پتلی کی تھی۔ان کی حکومت لال قلعہ کے اندر تک ہی محدود تھی، دلی شہر ان کی حکمرانی سے باہر تھا ۔وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ذریعے ہر مہینہ ملنے والے ایک لاکھ روپے کے وظیفہ پر گزارہ کر ر ہے تھے ۔نہ صرف وہ بلکہ ان کے پیش رو بھی صر ف نام کے حکمراں تھے ۔ان کے پاس نہ تو خزانہ تھا اور نہ فوج ، اور نہ ہی ان کا کوئی اختیار ہوتا ، ان کے حق میں صرف ایک ہی بات تھی کہ وہ اکبر او رشاہجہاں کے جانشین تھے ۔
ہندوستان کے عوام اور فوجیوں نے بہادر شاہ سے جو وفاداری دکھائی وہ ان کی شخصیت کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ وہ عظیم مغل حکمرانوں کے جانشین تھے ۔ مغل حکومت کی عظمت نے ہندوستانی عوام کے ذہنوں کواس طرح متاثر کیا تھا کہ جب یہ سوال پیدا ہوا کہ انگریزوں سے اختیار کون حاصل کرے گا تو ہندو اور مسلمان دونوں نے مل کر مشترکہ طور پر بہادر شاہ کا نام لیا۔
اس سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ حکومت جس کی بنیاد بابر نے رکھی اور جسے اکبر نے مستحکم کیا اس کی جڑیں بہت گہرائی تک ہندوستانی دل ودماغ میں پھیل چکی تھیں ۔ ہندوستانیوں نے مغل بادشاہ بطور علامت ہی استعمال کئے جانے کے لائق رہ گئے ۔ وہ اس قدر کمزور تھے کہ سپاہیوں پر اور نہ اپنے امراء پر کوئی قابو رکھ سکتے تھے ۔ان کی ان شخصی کمزوریوں کے باوجود ہندوستانیوں کو ان کا کوئی متبادل نظر نہیں آیا ۔آخر تک فوجی اور ہندوستانی دونوں بہادر شاہ کو اصل حکمراں سمجھتے رہے ۔ ستمبر1857ء میں جب انگریزوں نے دلی پر قبضہ کیا تو بخت خان نے بہادر شاہ سے درخواست کی کہ وہ شہر چھوڑدیں او ر شہر کے باہر کہیں فوجوں کو جمع کریں ۔ اس نے بہادر شاہ سے کہا کہ ابھی مکمل شکست نہیں ہوئی ہے ۔ رو ہیل کھنڈا اوراودھ اب بھی ہمارے قبضے میں ہیں ۔ لیکن بہادر شاہ اس موقعے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ۔ا س کے برخلاف انگریزوں نے سازشی الٰہی بخش کو اپنے ساتھ ملا لیا تھا جس نے بہادر شاہ کو سمجھایا کہ وہ دلی میں ہی رہیں ، جس کا نتیجہ یہ ہو اکہ انہیں قید کر لیا گیا او رپھر پورے ملک میں یہ شورش پھیل گئی۔
ہ سلسلہ 19ویں صدی کی دو دہائیوں تک چلتا رہا ۔اس وقت تک کمپنی کی حکومت دریائے ستلج تک وسیع ہوچکی تھی ۔تب اس وقت کے گورنر جنرل لارڈ ہٹٹنگز کو یہ خیال ہو ا کہ اب وقت آگیا ہے کہوہ خود اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے اور دھیرے دھیرے شہنشاہ سے اپنا رشتہ منقطع کر لے ۔ اس سلسلہ میں اس نے پہلی چال یہ چلی کہ جب کبھی وہ شہنشاہ کے سامنے آئے تو اسے بیٹھنے کی اجاز ت ملے اور اس کونذر انے کی روایت سے مستثنیٰ کیا جائے ۔ شہنشاہ نے اس کی ا ن دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا او ر کچھ وقتوں تک گورنر جنرل نے کوئی اصرار بھی نہیں کیا ۔

نئی دہلی ۹ فبروری ۱۹۵۷

مولانا ابوالکلام آزاد
وزیر تعلیم
حکومت ہند

No comments:

Post a Comment