لحاق
جو کچھ ہم نے بیان کیا ، اُسے اودھ سے انگریزوں کے سلوک کی پوری داستان نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ اس کے بع۔ض اجزاء کا سرسری خلاصہ ہے ، جو صرف یہ بتانے کی غرض سے پیش کیا گیا ہے کہ اودھ جیسا بھی تھا، اسے انگریزوں نے خود بنا یا تھا۔ اس کا روپیہ مختلف حیلوں بہانوں سے کھایا۔ اس کے انتظام کو مسلسل بگڑنے دیا، حالانکہ جس طرح وہ فوج کا کاروبار بار بار سنبھالتے رہے ، اسی طرح انتظامی کاروبار بھی سنبھال کر درست کرسکتے تھے ۔ یہ انہوں نے کیا ۔
پھر واجد علی شاہ سے پیشتر کئی حکمران ایسے گزر چکے تھے جو ایک لمحہ کے لئے بھی مسندِحکومت پر بیٹھنے کے اہل نہ تھے ۔ مثلاً خود غازی الدین حیدر ،جسے بادشاہ بنایا گیا یا اس کا بیٹا نصیر الدین حیدر ، لیکن اس وقت تک روپیہ انگریزوں کو مل رہا تھا، اس لئے کوئی سوال نہ اٹھا یا گیا ۔ جب باقی ہندوستان صاف ہوگیا اور صرف اودھ رہ گیا تو پردہ اٹھادیا گیا اور اس کا الحاق کر لیا گیا حالانکہ واجد علی شاہ اچھا تھا یا بُرا لیکن نصیر الدین حیدر یقینا بہتر تھا۔
اچھا فرض کر لیجئے کہ اودھ کا الحاق وہاں کے عوام کی بہتری کے لئے عمل میں آیا تھا ، لیکن الحاق سے انہیں کیا فائدہ پہنچا؟ کیا ان کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی؟ کیا عوم وخواص کے درمیان توازن کی کوئی صورت نکالی گئی؟ کیا ملک کی دولت اہل ملک کی فلاح کے لئے استعمال ہونے لگی؟ ہر سوال کا جوان نفی میں ہے اور ۱۸۵۶ء سے انگریزوں کے آخری دور تک نفی ہی میں رہا۔ بس اتنا ہوا کہ شاہی نظام کی جگہ انگریزی نظام جاری ہوگیا۔ انگریزی نظام زیادہ گراں اورمصیبت خیز تھا، اس لئے کہ انگریز بڑی بڑی تنخواہیں لیتے تھے ۔ اس سے اور جو مصیبتیں پیدا ہوئیں ‘ ان کی ایک جھلک آئندہ سطور میں پیش کی جائے گی۔
الحاق کے نتائج
الحاق کا ایک پہلو یہ تھا کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں چھوٹے یا بڑے علاقوں کی حکومت تھی، وہ بے تعلق ہوگئے یا جنہیں بڑی بڑی پنشین ملتی تھیں ، انہیں جواب مل گیا۔ لیکن ہر مقام کی حکومت کا ایک مستقل نظام تھا، جو ہزاروں خاندانوں کی پرورش کا ذریعہ تھا۔ الحاق نے یہ پورا سلسلہ درہم برہم کرڈالا۔
پھر ہر جگہ سینکڑوں ہزاروں لوگوں کو جاگیریں ملی ہوئی تھیں ۔ اصل نظام ٹوٹا تو جاگیر یں بھی ضغطے میں پڑگئیں ۔ انگریزوں نے انہیں برقرار رکھنے کے لئے سندوں کا مطالبہ کیا ۔ یقینا سب کے پاس سندیں اور وثیقے نہ تھے ، وہ کام کرتے تھے اور جاگیروں پر قبضہ جمائے بیٹھے تھے نہ کسی نے ان کے حق تصرف کو باطل قرار دیا تھا اور نہ انہیں باقاعدہ سند حاصل کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی۔ گویا الحاق میں ہزاروں خاندان بتلائے مصائب ہوئے اور ان سب کے دل میں یہی احساس پیدا ہوسکتا تھا کہ اجنبی اور بیگانہ حکومت نے ان کے ساتھ بے دردی کا یہ سلوک ردا رکھا۔
۱احاطہ بمبئی اور انعام کمیشن
مرہٹوں کی سلطنت انگریزوں نے ۱۸۱۷ء میں سنبھالی تھی۔ اس میں بہت سے افراد اور خانداوں کو جاگیر یں یا زمینیں ملی ہوئی تھیں ،جن پر کوئی مالیہ عائد نہ تھا۔عہدیداروں کو عموماً مشاہروں کی جگہ معافیوں ہی کی شکل میں زمینیں دے دی گئی تھیں ۔ اصطلاح میں انہیں ’’انعام‘‘ کہاجتا تھا۔ مدت تک ان کے متعلق جھگڑا جاری رہا۔ پھر ایک ’’انعام کمیشن‘‘ مقرر کیا گیا۔ اس کمیشن نے چھتیس ہزار جاگیروں سے تصدیقی سندیں طلب کیں اور ان میں سے کم و بیش اکیس ہزار ضبط کر لی گئیں ۔
غور فرمایئے کہ اس سے کیا نتیجہ برآمدہوسکتا تھا؟ کیا یہ کہ انگریز بہت اچھے حکمراں اور بڑے قانونی لوگ ہیں ؟ ہرگز نہیں ۔ عام لوگوں پر صرف یہ اثر پڑسکتا تھا کہ یہ حکمراں اصل و نسل ، وضع قطع، رنگ ڈھنگ، تہذیب وتمدن اور طریق بود وماندہی کے اعتبار سے اجنبی نہیں ، بلکہ طریق ملک داری کے لحاظ سے بھی انہوں نے اپنی اجنبیت اور بیگانگی کو زیادہ سے زیادہ دل آزاد، مصیبت خیز اور حقوق برانداز شکل میں نمایاں کر دیا ہے ۔
انگریزی عدالتیں
انگریزوں نے جو عدالتیں قائم کی تھیں ، وہ بھی ان کی حکومت کے دوسرے اداروں کی طرح عوام کے لیے حد درجہ مصیبت اور پریشانی کا باعث بن گئیں ۔ مثلاً کسی شخص کا مالیہ بروقت ادا نہ ہوسکٍا اور اس کا مقدمہ عدالت میں پہنچ گیا۔ جج نے اس امر سے کوئی سروکار نہ رکھا کہ ادا نہ ہونے کی وجہ کیا تھی یا وہ کس حد تک جائز یا معقول تھی، چپ چاپ ڈگری دے دی۔ انگریزوں کی سرپرستی میں سود خور مہاجنوں اور ساہوکاروں کو پنپنے کا خوب موقع مل گیا تھا۔ وہ معمولی رقمیں قرض پر دیتے اورعوام کی ناواقفی سے فائدہ اٹھاکر سود در سود کے ذریعے سے بڑی رقمیں بنالیتے پھر عدالت میں مقدمے دائر ہوجاتے اور وہاں سے من مانے فیصلے کرالیتے ۔ نہ حاکموں کو عوام کی پریشان حالیوں سے آگاہی اور اتنا شعور کہ اندازہ کر لیں ، ساہوکار کا اصل قرضہ کتنا تھا اور اس میں سود کتناشامل ہوا، نیز اس کی تفصیل کیا تھی۔ فیصلے کے ساتھ ہی مقروض کی جائیداد فروخت کرنے کا حکم صادر ہوجاتا۔
کئی نے بنگال کے ایک مقدمہ کاحوالہ دیا ہے جس میں چار روپے کی ڈگری کے عوض ایک جاگیر کی نیلامی کا حکم دیاگیا تھا۔
سوال یہ نہیں کہ حق وانصاف کا تقاضا کیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ آیا چار روپے یا اسی قسم کی دوسری معمولی رقم کے لیے جاگیروں کی نیلامی کے احکام صادر کرنا ایسی عدالتوں کے لیے زیبا سمجھا جاسکتا تھا جو اہل ملک کے درمیان بخشش انصاف کے لیے معرض وجود میں آئی تھیں ؟ ایسے طریقے وہی عدالتیں اختیار کرسکتی تھیں ، جن میں ہمدردی ، خویشی اور حق وانصاف کا کوئی احساس نہ تھا اور وہ محض افراد کے اعتبار سے نہیں ۔ بلکہ ہر لحاظ سے اجنبی وبیگانہ تھیں ۔
عیسائیت کی تبلیغ
اپنے مذہب کی تبلیغ گناہ نہیں ، لیکن اس کے حدود اور اصول ہیں ۔ جنہیں ہروقت پیش نظر رکھناچاہئے ۔ جب انگریزی حکومت کی بنیادیں مستحکم ہوگئیں تو مسیحی پادریوں نے حد درجہ غیر مناسب طریقے اختیار کر لیے ۔ وہ بحثوں اور مناظروں میں اشتعال انگریز الفاظ استعمال کرتے ۔ انگریز حاکم ہر ممکن ذریعے سے پادریوں کو تقویت پہنچاتے ۔ نتیجہ یہی ہوسکتا تھا کہ پادریوں کو نظام حکومت کا لاینفک جزو سمجھا جاتا۔ سرسید مرحوم فرماتے ہیں ۔
۱۔ پادریوں نے جو کتابیں چھاپیں ، ان میں دوسرے مذاہب کے مقدس لوگوں کی نسبت رنجدہ الفاظ مضامین درج ہوتے ۔
۲۔ وعظ اور کتھا کا عام دستور پہلے سے یہ چلا آتا تھا کہ تمام لوگ اپنے اپنے مکانوں یا عبادت گاہوں میں کہتے ۔ پادریوں نے خود غیر مذاہب کے مجمعوں ، میلوں اور تیرتھوں میں جانا شروع کیا ۔ گویا جس اصول پر مسلمان ابتدائے حکومت سے قائم رہے تھے ، پادریوں نے انہیں بالکل نظر انداز کر دیا۔
۳۔ بعض ضلعوں میں پادری تھانوں کے چپراسی ساتھ لے جاتے اور وعظ میں انجیل کے بیان پر اکتفانہ کرتے ، بلکہ دوسرے مذاہب کے مقدس لوگوں اور مقدس مقامات کو بہت برائی اور ہتک سے یاد کرتے ۔
۴۔ اسی طرح انہوں نے مشنری اسکول جاری کیے اور جو طالب علم عیسائی مذہب کے مطابق عقائد کٍا اظہار کرتے ۔ انہیں انعام دیئے جاتے ۔
پادری ایڈمنڈ
۱۸۵۵ء میں پادری ایڈمنڈ نے کلکتہ سے ایک طویل خط ملک کے تعلیم یافتہ آدمیوں ، خصوصاً معزز سرکاری ملازموں کے پاس جس کا مضمون یہ تھا کہ اب ہندوستان میں ایک عملداری ہوگئی۔ تاربرقی سے سب جگہ کی خبر ایک ہوگئی۔ ریلوے سڑک سے سب جگہ کی آمد ورفت ایک ہوگئی۔ مذہب بھی ایک چاہئے ، اس لیے مناسب ہے تم لوگ بھی عیسائی ایک مذہب ہوجاؤ۔ ‘‘
ان تمام باتوں کا نتیجہ اس کے سوا کیا ہوسکتا تھا کہ لوگوں کو یقین ہوجاتا ، اب حکومت نے عیسائیت کو فروغ دینے اور سابقہ مذاہب کو مٹاڈالنے کا پختہ ارادہ کر لیا ہے ۔
پادری فنڈر
اس ضمن میں پادری فنڈر کا ذکر ضروی ہے جو ۱۸۵۴ء میں یہاں آیا تھا اور آتے ہی اسلام پر اعتراضات کا لامتناہی سلسلہ جاری کر دیا تھا۔ اسے عربی اور فارسی سے خوب واقفیت تھی۔ اسلامی علوم کی کتابیں بھی دیکھ چکا تھا۔ سادہ لوح علماء جنہیں عیسائیت سے چنداں واقفیت نہ تھی ، فنڈر کے اعتراضات کا جواب نہیں دے سکتے تھے ۔
آخر مولانا رحمت اللہ کیرانوی اور ڈاکٹر وزیرخان نے بہ مقام آگرہ فنڈر سے مناظرہ کیا ۔ موضوع مناظرہ یہ تھا کہ توریت و انجیل میں تحریف ہوئی یا نہیں ہوئی۔ فنڈر نے شکست کھائی اور وہ واپس چلاگیا۔ تاہم یہ حقیقت پھر ایک مرتبہ واضح ہوگئی کہ پادریوں کو دور دراز کے سفر کرکے یہاں آنے اور لوگوں کے عقائد بگاڑنے کی کوشش کرنے کا حوصلہ کیوں ہوا؟ صرف اس لیے کہ یہاں انگریزوں کی حکومت قائم ہوچکی تھی، لہذا لوگوں کے دلوں میں یہ بات پختہ ہوگئی کہ جب تک انگریزوں کا اقتدار باقی ہے اس مصیبت سے نجات نہیں ہوسکے گی۔ انہیں یہی فیصلہ کرنا پڑا کہ جس سرچشمے سے یہ مصیبت ابل کر ملک میں پھیلی ، اسے جلد سے جلد بند کر دینا چاہئے ۔
اسکول اورکالج
پھر ابتدا میں مدرسوں اور کالجوں کے اندر تعلیم کا طریقہ دوسرا تھا۔ وہ تمام السنہ وعلوم پڑھائے جاتے تھے ، جن کا پہلے رواج تھا مثلاً عربی ، فارسی ، سنسکسرت، فقہ، حدیث ، ہندو دھرم کی کتابیں وغیرہ۔ ان کے ساتھ انگریزی بھی پڑھائی جاتی تھی۔ بعدازاں عربی اور فارسی کی تعلیم بہت کم ہوگئی ، فقہ حدیث اور دوسری مذہبی کتابیں بند کر دی گئیِں ، اردو اور انگریزی کا زور ہوا۔
مذہبی علوم کی تعلیم ختم ہونے پر تشویش تھی ہی ، اچانک حکومت نے اشتہار دے دیا کہ جو شخص سرکاری اسکولوں اور کالجوں کا تعلیم یافتہ ہوگا یا فلاں فلاں علوم اور زبان انگریزی میں امتحان دے کر سند حاصل کرے گا، اسے دوسروں مقابلے میں ملازمت کے لیے ترجیح دی جائے گی۔
اس طرح تعلیم کے متعلق سو ءِظن پیدا ہوا۔ حکومت کی نیت کا سوال خارج از بحث ہے لیکن جس طریق پر پے درپے یہ سب کچھ پیش آیا، اس سے لوگوں کو یہی یقین ہوسکتا تھ اکہ اب آہستہ آہستہ سب کو عیسائی بنالیا جائے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ اس عہد کے انگریز عموماً مذہب کے پابند نہ تھے ، اس لیے ان کے طور طریقے سراسر خلاف مذہب اور خلاف اخلاق تھے ، لیکن ایسے لوگوں میں یہ خواہش ضرور ہوتی ہے کہ انہیں ہر لحاظ سے مذہب کے شیدائی سمجھائے ۔ چنانچہ وہ پادریوں کی حوصلہ افزائی میں بڑے ہی سرگرم تھے اور خود بھی سب پر عیسائیت کی برتری واضح کرنے ے لیے مضطرب رہتے تھے ۔ بہ حیثیت مجموعی حکومت ۔ یقینی طور پر غیر جانبدارانہ تھی، جانبدار ہی تھی۔
جیل خانوں میں نئے طریقے
ابتدا میں قیدیوں کو خوراک کے لیے پیسے مل جاتے تھے اور وہ اپنی خواہش کے مطابق کھانا پکالیتے تھے یا چند آدمی مل کر کھانے کٍا انتظام کر لیتے تھے ۔ پھر اچانک حکومت کو خیال میں غالباًیہ بات آئی کہ اس طرح قیدیوں کا وقت ضائع ہوتا ہے اور جتنی محنت انہیں کرنی چاہئے وہ نہیں کرتے ، لہذا حکم دے دیاگیا کہ سب کے لیے ایک جگہ کھانا پکے گا۔ اب سوال پیدا ہوا کہ اونچی جاتیوں کے آدمی پنچ جاتیوں کے آدمیوں کا پکایا ہوا کھانا کیوں کر کھائیں ؟ اس طریقے کو بھی مذہب میں مداخلت کا ذریعہ سمجھا گیا۔ اور یہی اثر قبول کیا گیا کہ حکومت ہندوؤں کی ذات پات کو برباد کرکے عیسائیت کے لیے راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے ۔
اسی طرح پہلے قیدی ، اپنے پاس لوٹے رکھ سکتے تھے ۔ پھر حکومت نے سوچا کہ پیتل اور تانبے کے یہ برتن بعض اوقات خطرناک مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں لہذا انہیں بند کرکے مٹی کے برتن دیئے گئے ، جنہیں ہندوقطعاً استعمال نہیں کرسکتے تھے ، ان کی وجہ سے آرہ اور مظفر پور (بہار) میں بڑے ہنگامے بپا ہوئے ۔

بدیل مذہب اور جدی جائیداد
۱۸۵۰ ء میں ایک قانون منظور ہوا کہ جو شخص مذہب تبدیل کر لے ، وہ جدی جائداد میں سے اپنا حصہ پانے کا حق دار رہے گا۔ ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں نے اس قانون کو اپنے مذاہب کے خلاف اور عیسائیت کی حوصلہ افزائی کا موجب سمجھا۔ ہندو اس وقت تک شدت سے اس امر کے پابند تھے کہ غیر مذہب کا کوئی شخص ہندو ہو ہی نہیں سکتا۔ آریا سماج جس نے ہندوؤں کے لیے بھی تبلیغ کا دروازہ کھولا، پیدا ہی نہ ہوئی تھی۔ مسلمانوں کا عقیدہ بھی یہی تھا کہ اگر غیر مذہب کا کوئی آدمی مسلمان ہوجائے تو اس کے لیے مورثوں کے مترو کے میں سے ، جو پہلے مذہب پر قائم ہوں ، حصہ لینا ممنوع ہے ۔
دوسرے لفظوں میں اس قانون سے نہ تو ہندو فائدہ اٹھاسکتے تھے اور نہ نومسلم، صرف نو عیسائی فائدہ اٹھاسکتے تھے ، لہذا سب کو یقین ہوگیا کہ یہ قانون لوگوں کو عیسائی بنانے کی سرکاری مہم کا ایک حصہ ہے ۔
بیوگان کی شادی
۱۸۵۶ء میں بیوگان کی شادی کا قانون منظور ہوا۔ لاریب یہ قانون صرف ایک خوفناک مجلسی مرض کے ازالہ کی غرض سے تجویز ہوا تھا، لیکن ہندوؤں نے اسے اپنے مخصوص مراسم میں مداخلت کا ذریعہ سمجھا اور سرسید کے قول کے مطابق وہ اسے :
باعث اپنی ہتک اور عزت اور بربادی خاندان کا جانتے تھے اور یوں بدگمانی کرتے تھے کہ یہ ایکٹ اس مراد سے جاری ہوا ہے کہ ہندو کی بیواؤں خود مختار ہو جائیں اور جو چاہیں سو کرنے لگیں ۔ ‘‘
حکومت کی بے خبری
یہ بھی ایک اہم حقیقت ہے کہ حکومت اور حکام عوام کے حالات سے بالکل بے خبر اور ناواقف تھے ۔ دیسی حکمرانوں کو ہر چھوٹی بڑی بات کا خود خیال رہتا تھا، اس لیے کہ وہ طبعاً تمام حالات سے آگاہ تھے ۔ جانتے تھے کہ تکلیفیں کیا کیا ہیں ؟ انہیں کن کن ذرائع سے کام لے کر دور کیا جاسکتا ہے ؟ انگریز اس قسم کے احساسات سے کاملاً بے بہرہ تھے ۔ کیوں ؟ اس لیے کہ وہ اجنبی تھے ۔ انہیں صرف یہ چاہئے تھا کہ روپیہ زیادہ سے زیادہ مقدار میں ملے اور اسے انگلستان پہنچادیں ، خواہ تجارت کے ذریعے سے ملے یا مشاہروں اور پنشنوں کے ذریعے سے یا خام مال ارزاں نرخ پر انگلستان بھیج کر وہاں کے کارخانوں میں مصنوعات تیار کرکے دس دس بیس بیس گنا قیمت لی جائے ۔ سرسید نے بالکل درست لکھا ہے کہ جب تک ایک قوم دوسری قوم میں مل جل کر اور محبت و اخلاص پیدا کرکے ہم وطنوں کے طور پر نہ رہے باہم ارتباط اور اختلاط کیوں کر پیدا ہوسکتا ہے ؟ انگریز میل جول سے سخت متنفر تھے ۔ لہذا ان کی اجنبیت کا احساس کیوں کر زائل ہوسکتا تھا؟
حکام کی روش
پھر انگریز اپنے آپ کو حکمران ہونے کی حیثیت میں بہت اونچے درجے کے انسان سمجھتے تھے اور عوام کے ساتھ محبت ، اخلاص اور ہمدردی کا برتاؤ کرنا ان کے نزدیک آداب حکمرانی کے خلاف تھا۔ زبان اجنبی طریق بودومانداجنبی، لباس اجنبی، برتاؤ اجنبیوں کاسا، ان میں خویشی کہاں سے پیداہوتی؟ پھر وہ بے حد نازک مزاج تھے ۔ ملنے جلنے والوں کو کوئی ایسی بات کہنے کی ہمت نہ پڑتی تھی، جو ان کے مزاج کے خلاف ہوتی۔ خوشامد کی بنا پر غلط بیانیاں کی جاتی تھیں ۔ ان حالات میں انگریز حاکم حقیقی حالات سے آگاہ کیوں کر ہوتے ؟ وہ ہندوستانیوں کو بے وقعت بھی سمجھتے تھے اور ان کی عزت قطعاً نہیں کرتے تھے ، حالانکہ یہاں کے لوگ رزق سے بھی زیادہ عزت کے بھوکے تھے ۔ سرسید نے بالکل بجا فرمایا کہ بے عزتی دل دکھاتی ہے ، ظاہرہ نقصان پہنچائے بغیر دشمنی پیدا کرتی ہے اور اس کا زخم ایسا گہرا ہوتا ہے ، جو کبھی نہیں بھرتا۔
مسلمانوں کی ذکاوت حِس
یہ طریقے اور یہ اوضاع عموماً سب کے لیے ناخوشگوار تھے ، مگر مسلمانوں کو ان کی وجہ سے بہت رنج پہنچتا تھا، اس لیے کہ وہ :
صدہاسال سے ہندوستان میں باعزت چلے آتے تھے ان کی طبیعت اور جبلت میں ایک غیرت ہے ۔ دل میں لالچ روپے کا بہت کم ہے ۔ کسی لالچ سے عزت کا جانا نہیں چاہتے ۔ بہت تجربہ ہوا ہوگا کہ اور قوم میں جو باتیں بغیر رنج کے اٹھالیتے ہیں ، مسلمانوں کو اس سے بھی ادنی بات کٍا اٹھانہایت مشکل ہوتا ہے ۔ ہم نے مانا کہ مسلمانوں میں خصلتیں بہت بری سہی، مگر مجبوری ہے ۔ خدا نے جو طبیعت بنائی ہے ، وہ بدلی نہیں جاتی۔ اس میں مسلمانوں کی بدبختی سہی مگر کوئی قصور نہیں ۔
حکومت بنگال کا اشتہار
ان میں سے بعض باتیں عوام میں خاص ناراضی کا باعث بنی تھیں ، اس لیے حکومت بنگال کو فارسی زبان میں ایک اشتہار شائع کرنا پڑا اور اس زمانے میں زیادہ تر فارسی زبان ہی استعمال کی جاتی تھی۔ اس اشتہار میں چار باتوں کا ذکر تھا۔ ان کے باب میں حکومت کی تصریحات خلاصتہً درج کی جاتی ہیں :
۱۔ پادریوں نے جو رسالے چھاپے یا جو خط بھیجے ، سمجھ لیا گیا وہ سب کچھ حکومت کے ایما سے ہوا، حالانکہ حکومت کو اس بارے میں کوئی اطلاع و آگاہی نہیں اور وہ کسی شخص کو کسی مذہب کی طرف ترغیب دینے کی رواداد نہیں ہوسکتی۔
۲۔ مشہور ہے کہ حکومت تغزیہ داری، ختنہ اور پردے کو موقوف کرناچاہتی ہے اور شرع وشاستر کے قوانین موقوف کر دینے کی خواہاں ہے ۔ یہ محض افترا ہے ۔
۳۔ بعض جیل خانوں کے سپرنٹنڈنٹوں نے حکومت کی اطلاع و آگاہی کے بغیر قیدیوں سے کھانے پینے کے برتن لے لیے ۔ جب حکومت کو معلوم ہوا کہ اس طرح قیدیوں کے مذہب کو نقصان پہنچے گا تو فوراً تارکے ذریعے سے یہ حکم موقوف کر دیاگیا۔
۴۔ اسکولوں کے قیام اور زبان انگریزی کی تعلیم کو دین ومذہب کی تخریب سے کوئی علاقہ نہیں ۔ اس کا مدعا محض یہ ہے کہ لوگ تعلیم حاصل کریں ، ان کی معاشی حالت بہتر ہو اور ترقی پائیں ۔
اس اشتہار سے بھی ظاہر ہے کہ کس طرح مختلف لوگ گوناگون پریشانیوں میں مبتلاہوگئے تھے ۔ غور سے دیکھا جائے تو یہ سب کچھ انگریزوں کی اپنی روش کا طبعی نتیجہ تھا۔
انگریز اور افلاس ملک
پھر انگریزوں کی وجہ سے ملک میں افلاس بڑھا۔ سرسید فرماتے ہیں :
جب افغانستان سرکار نے فتح کیا ۔ لوگوں کو بڑا غم ہوا۔ جب گوالیار فتح ہوا۔ پنجاب فتح ہوا، اودھ لیاگیا، لوگوں کو کمال رنج ہوا۔ کیوں ہوا؟ اس لیے کہ ان کے پاس کی ہندوستانی عملداریوں سے ہندوستانیوں کو بہت آسودگی تھی۔ نوکریاں اکثر ہاتھ آتی تھیں ۔ ہر قسم کی ہندوستانی اشیاء کی تجارت بہ کثرت تھی۔ ان عملداریوں کے خراب ہونے سے زیادہ افلاس و محتاجی ہوتی تھی۔
یہ ان اسباب کی سرسری کیفیت ہے ، جن سے عوام میں رنج وناراضی بڑھی۔ بنیادی سبب وہی تھا، جس کا ذکر ہم نے پہلے کرچکے ہیں ، یعنی اجنبیوں کی غلامی ۔ باقی تمام اسباب اس میں اضافے کا موجب بنتے رہے یا کہہ لیجئے کہ وہ انگریزوں کی اجنبیت کو تازہ رکھنے اور اسے زیادہ سے زیادہ رنج افزا بنانے کا باعث ہوئے ۔ ان عوام میں فوجی بھی بہ طور افراد شریک تھے ۔
ڈاکٹر سین کا بیان
آخر میں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر سین نے اپنی کتاب میں جو کچھ بیان کیا ہے اسے بھی اجمالاً یہاں پیش کر دیاجائے ، جوبڑی حد تک مذکورہ بالا بیانات کا مصدق ہے ۔
۱۔ چربی والے کارتوس
۲۔سپاہیوں میں ان کارتوسوں کے علاوہ بھی بے چینی تھی۔ وہ کہتے تھے کہ ہم نے انگریزوں کے لیے ملکوں پر ملک فتح کیے ۔ پورا ہندوستان ان کے قبضے میں دے دیا۔ نتیجہ کیا نکلا؟ ہمارے عوام کو لوٹا گیا، ہمارے حکمرانوں اور امیروں کے درمیان گرادیئے گئے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے مذہب پر ناقابل تصور حملے شروع ہوگئے ۔
۳۔ مالیے میں اضافہ ، دوسو کی جگہ تین سو چار سو کی جگہ پانچسو۔
۴۔ چوکیدارہ دگنا، تگنا بلکہ دس گنا
۵۔ معززین اور اہل علم کے وسائل روزگار ختم ہوگئے ۔ لاکھوں ضروریات زندگی سے محروم ہوئے ۔
۶۔ جب کوئی شخص روزگار کی تلاش میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جاتا تھا تو اس سے دو پیسے فی کس سڑک کا ٹیکس لیاجاتا تھا اور ہر چھکڑا چار آنے سے آٹھ آنے تک دینے کے لیے مجبور ہوتا تھا۔ ٹیکس ادا کرنے والے ہی سڑک پر جا آ سکتے تھے ۔
۷۔ انگریزوں کے دل میں یہ بات بیٹھی ہوئی تھی کہ وہ نسلی اور ثقافتی اعتبار سے بلند ہیں ۔ مغرب نے تہذیب میں اونچا درجہ حاصل کر لیا ہے اور مشرق پس ماندہ رہ گیا ہے ۔
۸۔ انگریز اصلاح کے جوش میں عوام کے جذبات سے بے پروائی برت رہے تھے ۔
۹۔ سپاہیوں کے مذہبی جذبات انگریزوں کے نزدیک قطعاً مستحق توجہ نہیں تھے جیسا کہ ویلور اور جنگ برما والے واقعات سے ظاہر ہے ۔
۱۰۔ ستی کو منسوخ کر دیاگیا ۔ یہ مذہب میں مداخلت تھی۔
۱۱۔ بیرونی ملکوں میں سپاہیوں کو بھیجا جاتا تھا تو ذات پات کا مسئلہ پیدا ہوجاتا تھا۔ ایک ہندو سپاہی کابل میں قید ہوگیا۔ وہ پانسوروپئے دینے کے وعدے پر رہا ہوا۔ فیروز پور پہنچا تو اسے صرف نصف رقم دی گئی۔ نصف اس کے ایک دوست نے اداکی۔
۱۲۔ پادریوں کی تبلیغی سرگرمیاں ۔
۱۳۔ مدراس میں مسیحیت کی تبلیغ اورجیلوں میں عام تعلیم کے علاوہ مسیحیت کی تعلیم۔
۱۴۔ ریل کے ڈبوں میں ذات پات کی حفاظت کا کچھ انتظام نہ تھا۔
۱۵۔ ہندو بیوہ عورتوں کی شادی کا مسئلہ
۱۶۔ تبدیل مذہب کے سلسلہ میں میراث کے حقوق کی حفاظت کا مسئلہ ۔ اس قانون سے صرف عیسائیت ہونے والے فائدہ اٹھاسکتے تھے ۔ مسلمان ہونے والے کوئی فائدہ نہیں اٹھاسکتے تھے ۔ اس لیے کہ مسلمان غیر مسلم کی میراث سے حصہ لے ہی نہیں سکتا تھا اور ہندو دھرم میں تبلیغ تھی ہی نہیں کہ ہندو اس سے مستفید ہوسکتے ۔
۱۷۔ فوجیوں کے لیے بھتہ۔ پہلی جنگ افغانستان میں جنرل پولک لے دریائے سندھ کو عبور کرتے ہی بھتہ دیا۔ اس کے بعد بار بار مزاحمت ۔
۱۸۔ سپاہیوں کو بدل بدل کر دور دور بھیجا جانے لگا۔ ان کی تنخواہ اتنی نہ تھی کہ بال بچوں کو ساتھ لے لیتے یا دو جگہ خرچ لاتے ۔
۱۹۔ پے درپے وعدہ شکنیاں ۔ مثلاً مدراس کے گورنر نے وہاں کی فوج بمبئی بھیجی تو وعدہ کیا کہ فوجیوں کو وہ تمام فوائد حاصل ہونگے جو برما جاتے وقت ہوتے تھے لیکن وہ لوگ بمبئی پہنچے تو معلوم ہوا گورنر جنرل نے مدارس کے گورنر کا وعدہ رد کر دیاگیا۔ بالکل یہی صورت حال جنرل چارلس پینئر کے وعدہ کے سلسلے میں ڈلہوزی نے پیدا کی۔ جس پرنپیئر کو استعفی دینا پڑا ۔
سپاہ کا خرچ
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ۱۸۵۷ء میں سپاہ کی کل تعداد تین لاکھ پندرہ ہزار اور پانسو بیس تھی اور اس پر اٹھانوے لاکھ دو ہزار دو سو پینتیس پونڈ خرچ ہوتے تھے ۔ اب ان کے الگ الگ خرچ اندازہ کیجئے :
قسم تعداد رقم
یوروپین ۵۶۶۸۱۱۰۵۱۳۱۶دیسی
۴۱۳۴۱۲۵۵۶۴۳۰۴گویا یوروپینوں یعنی فرنگیوں کا خرچ فی کس بہ طور اوسط ۴ء۱۱۰ پونڈ اور دیسیوں کافی کس ۶ء۱۳ پونڈ بنتا تھا۔ مانا کہ فرنگی حکمران تھے ۔ یہ بھی مانا کہ ان کا معیار قدرے بلند تھا ، لیکن کیا بارہ اور ایک سو دس کی نسبت کسی بھی نقطہ نگاہ سے قابل اطمینان سمجھی جاسکتی ہے ؟
٭٭٭

No comments:
Post a Comment